ترکیہ میں ناروے کے سفیر کی طلبی

   

انقرہ : ترکیہ کی وزارتِ خارجہ نے ناروے کے حکام کی جانب سے جمعہ کوملک میں احتجاج اوراس کے دوران میں قرآن مجید پرحملہ کی اجازت دینے پرانقرہ میں متعین ناروے کے سفیر کو طلب کیا ہے۔ وزارت کے ذرائع نے بتایاکہ انقرہ نے ناروے حکام کی جانب سے اجازت کی شدید مذمت کی ہے جس کے بارے میں اس کاکہنا ہے کہ یہ ایک ’’اشتعال انگیزعمل‘‘ہے اوریہ قرآن پر حملے کے مترادف ہے۔ترک وزارتِ خارجہ نے ناروے کے حکام سے اس مظاہرے کی اجازت کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔