برسلز : یورپی یونین کے ہائی کمیشنر برائے خارجہ تعلقات و سلامتی پالیسی ‘جوزف بوریل’ نے ترکیہ میں زلزلوں پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ میں ترکیہ کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کے ساتھ رابطے میں ہوں اور بحیثیت یورپی یونین ممالک کے ہم ہر ممکنہ تعاون کر رہے ہیں۔بوریل نے بلجیم کے دارالحکومت برسلز میں ترک صحافیوں کے لئے بیانات جاری کئے ہیں۔انہوں نے 6 فروری کو ضلع قاہرمان ماراش مرکز والے 7.7اور 6.7کی شدت سے آنے والے زلزلوں میں ہلاک ہونے والوں کے لئے اظہارِ تعزیت کیا اور کہا ہے کہ “مجھے اس زلزلے پر بہت افسوس ہوا ہے۔ یہ بہت بڑا المیہ ہے۔ میں اپنے دوست میولود چاوش اولو کے ساتھ رابطے میں ہوں۔ امدادی ٹیموں اور طبّی ساز و سامان کے معاملات میں ہم جس قدر زیادہ ہو سکے امداد بھیج رہے ہیں۔ پورے یورپی یونین ممالک متحرک ہو گئے ہیں”۔