ترکیہ گیس کی ترسیل میں محفوظ ترین راہداریوں میں سے ایک : صدرِ روس

   

ماسکو۔ روسی صدر ولا دیمر پوتن کا کہنا ہے کہ ترکیہ نے قدرتی گیس کی ترسیل کے معاملہ میں یورپ سمیت محفوظ ترین راہداری میں سے ایک کی حیثیت کر لی ہے۔کریملن سے جاری کردہ بیان کے مطابق پوتن اور صدر اردغان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے 22 ویں سربراہی اجلاس کے دائرہ کار میں ملاقات کی۔ترکیہ اور روس کے مابین بھاری تعداد میں شعبہ جات میں کام جاری ہونے کی وضاحت کرنے والے پوتن کا کہنا ہے کہ ہر چیز سے قبل اقوام متحدہ خوراک پروگرام کے عمل درآمد میں آپ کی خدمات پر میں آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، ہم امید کرتے ہیں کہ یوکیرین سے برآمد کردہ اناج کے ایک بڑے حصے کو غریب ممالک کو بھیجا جائیگا۔ان کا کہنا تھا کہ ترکیہ، روس سے قدرتی گیس کی ترسیل کیلئے خطہ یورپ سمیت محفوظ ترین راہداریوں میں سے ایک بن چکا ہے، ٹرکش اسٹریم بلا کسی مسئلے کے خدمات فراہم کر رہی ہے۔پوتن نے کہا کہ اک قویو نیوکلیئر پاور پلانٹ پر کام جاری ہے اور انہیں امید ہے کہ پلانٹ کا پہلا یونٹ 2023 میں اپنا کام شروع کر دے گا۔