ترکیہ : ہیلی کاپٹروں میں تصادم سے چھ فوجیوں کی موت

   

استنبول: ترکیہ میں پیر کے روز دو فوجی ہیلی کاپٹر فضا میں ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس میں سوار چھ فوجی اہلکار جان سے گئے۔ترک حکام کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دوسرا ہیلی کاپٹر بحفاظت زمین پر اتر گیا۔ترکیہ کی وزارت دفاع کے مطابق پانچ فوجی اہلکار جائے حادثے پر ہی مر گئے جبکہ چھٹا اہلکار زخمی حالت میں ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔ترکیہ کے جنوب مغربی صوبے اسپارتا کے گورنر عبداللہ ایرن نے بتایا ہے ’یہ افسوسناک حادثہ علاقے میں تربیتی پروازوں کے دوران پیش آیا۔‘عبداللہ ایرن نے تفصیلات بتاتے ہوئے واضح کیا ’جاں بحق ہونے والوں میں ایک بریگیڈیئر جنرل بھی شامل تھے جو فوجی ایوی ایشن اسکول کے انچارج تھے۔