تریپورہ میں موسلادھار بارش، 22 افراد ہلاک

   

اگرتلہ : تریپورہ میں گزشتہ چند دنوں میں شدید بارشوں کی وجہ سے کم از کم 22 افراد ہلاک اور دو لاپتہ ہو گئے ہیں۔ ایک سینئر افسر نے یہ اطلاع دی۔ عہدیدار نے کہا کہ 65400 لوگوں نے ریاست میں 450 ریلیف کیمپوں میں پناہ لی ہے کیونکہ ان کے مکانات شدید بارشوں کی وجہ سے تباہ ہوئے ہیں۔وزیر اعلیٰ مانک ساہا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘فیس بک’ پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ سانتربازار کے اشونی تریپورہ پاڑہ اور دیبی پور میں مٹی کے تودے گرنے سے 10 افراد ملبے تلے دب گئے۔ انہوں نے کہاکہمیں مرنے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ یہ ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ ریاستی حکومت نے ہر مرنے والوں کے لواحقین کو 4 لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔