تلنگانہ بھر میں سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان رائے دہی جاری ہے
حیدرآباد۔حیدرآباد حلقہ جات میں 2018کے اسمبلی انتخابات میں کم رائے دہی درج کی گئی تھی وہاں پر اس مرتبہ رائے دہی کے تناسب میں اضافہ کے لئے بڑی حد تک کوششیں کی گئی ہیں۔
شام 5بجے تک شہر کے حلقہ جات میں اوسطً39.97فیصد رائے دہی درج کی گئی ہے‘ سکندرآباد کنٹونمنٹ میں 47.14فیصد کی سب سے زیادہ رائے دہی درج اور سب سے کم 27.87فیصد یاقوت پور ہ میں رائے دہی عمل میں ائی ہے۔
حیدرآباد حلقہ جات میں رائے دہی
شام3بجے تک اسمبلی حلقہ جات میں پیش ائی رائے دہی کی تفصیلات
اسمبلی حلقہ جات میں رائے دہی
عنبر پیٹ 40.69
بہادر پورہ 39.11
چندرائن گٹہ 39.00
چارمینار 34.02
گوشہ محل 45.79
جوبلی ہلز 44.20
کاروان 40.49
خیر ت آباد 45.50
ملک پیٹ 36.90
مشیر آباد 40.24
نامپلی 32.40
صنعت نگر 45.10
سکندر آباد 45.01
سکندر آباد کنٹونمنٹ 47.14
یاقوت پورہ 27.87
سال 2018کے اسمبلی انتخابات میں سب سے کم رائے دہی والے کے حلقے
تین اسمبلی م حلقہ جات جہاں پر2018کے اسمبلی انتخابات میں سب سے کم رائے دہی ہوئی تھی وہ ملک پیٹ (42.4 فیصد)‘ یاقوت پورہ (42.5) فیصد اور نامپلی (45.5) فیصد پر مشتمل ہیں۔
اس کے بعد سے ان تینوں حیدرآباد کے اسمبلی حلقہ جات میں رائے دہی کے تناسب میں اضافہ کی متعدد کوششیں کی جاتی رہی ہیں‘ جس میں پولنگ بوتھ پر بھیڑ کی تفصیلات سے آگاہی کے علاوہ پولنگ اسٹیشنوں تک مفت رپیڈو کی فراہمی بھی شامل رہی ہے۔
تلنگانہ بھر میں سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان رائے دہی عمل میں ائی‘ اور رائے دہی کے اختتام تک تناسب میں اضافہ کی امید کی جارہی تھی