مورینا : مدھیہ پردیش کے مورینا ریلوے اسٹیشن پر کھڑی تلنگانہ ایکسپریس کے روانہ ہوتے ہی دو حصوں میں تقسیم ہونے کے بعد ریلوے انتظامیہ کی فوری کارروائی کی وجہ سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق کل دیر رات تلنگانہ ایکسپریس (12724) یہاں سے روانہ ہوتے ہی دو حصوں میں تقسیم ہوگئی۔ ٹرین کے انجن سمیت سات ڈبے الگ ہو گئے ۔ ریلوے انتظامیہ کو حادثے کی اطلاع ملتے ہی ٹرین کو روک کر اس میں ڈبے جوڑے گئے ، جس کے بعد اسے آگے کیلئے روانہ کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق حادثے کے وقت ٹرین کی رفتار کم ہونے سے بڑا حادثہ ٹل گیا۔