حیدرآباد۔ 20 جولائی (سیاست نیوز) حکومت نے تلنگانہ پاور جنریشن کارپوریشن کے تحت تمام خدمات اور شعبہ جات میں ہڑتال پر امتناع کو مزید 6 ماہ تک توسیع دے دی ہے۔ پرنسپل سکریٹری انرجی نوین متل نے جی او آر ٹی 39 جاری کیا۔ ضروری خدمات کی برقراری سے متعلق 1971 ایکٹ کے تحت حکومت نے جینکو میں مزید 6 ہڑتال پر امتناع عائد کردیا۔ یہ امتناع 27 جولائی سے آئندہ 6 ماہ تک نافذ رہے گا۔ صدر نشین و ایم ڈی جینکو کو ضروری کارروائی کی ہدایت دی گئی ۔ 1