حیدرآباد، 17 ستمبر (یو این آئی) محکمہ موسمیات کے مطابق تلنگانہ میں 20 تا 23 ستمبر بعض مقامات پر شدید بارش کا امکان ہے ۔آئندہ سات دنوں کے دوران ریاست کے چند مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے ۔آئندہ پانچ دنوں میں بعض مقامات پر بجلی چمکنے اور تیز ہواؤں کا بھی امکان ہے ۔