حیدرآباد 19اگسٹ ( سیاست نیوز ) تلنگانہ میں جمعہ کو کورونا کے 450 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ 220 کیس جی ایچ ایم سی حدود سے اور 30 کیس رنگا ریڈی ضلع سے رپورٹ ہوئے ۔ میڑچل ملکاجگری سے 25 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ مابقی اضلاع میں 20 سے کم کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت نے بتایا کہ جملہ 476 افراد اس وباء سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں اور ریاست میں جملہ ایکٹیو کیسوں کی تعداد 2,794 رہ گئی ہے ۔حکام نے جملہ 30 ہزار ٹسٹ کئے تھے جن میں 596 کا نتیجہ آنا باقی ہے ۔