حیدرآباد ۔5 ۔اگست (سیاست نیوز) تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 984 کیس منظر عام پر آئے ۔ 923 افراد صحتیاب ہوئے۔ ایکٹیو کیسوں کی تعداد 6418 ہے جو آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔ گزشتہ دو دنوں میں 40663 ٹسٹ کئے گئے جن میں 687 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ حیدرآباد میں 365 کیس درج کئے گئے جبکہ کتہ گوڑم 24 ، جگتیال 16 ، جنگاؤں 16 ، کریم نگر 37 ، کھمم 23 ، محبوب نگر 21 ، محبوب آباد 27 ، منچریال 30 ، میدک 19 ، میڑچل 61 ، نلگنڈہ 41 ، نظام آباد 34 ، پدا پلی 21 ، سرسلہ 22 ، رنگا ریڈی 57 ، سنگا ریڈی 19 ، سدی پیٹ 18 ، سوریا پیٹ 13 ، وقار آباد 12 ، ہنمکنڈہ 23 اور بھونگیر میں 30 کیسس درج کئے گئے۔