تلنگانہ میں آر ایس ایس کی شاکھاؤں میں اضافہ

   

حیدرآباد ۔ 27 ۔ مارچ ( سیاست نیوز ) تلنگانہ میں اس سال آر ایس ایس کے کوئی نئے 392 شاکھاؤں کا آغاز ہوا جس سے ریاست میں ان کی جملہ تعداد 3,800 ہوگئی ۔ کل یہاں میڈیا کے نمائندوں سے مخاطب کرتے ہوئے آر ایس ایس اسٹیٹ جنرل سکریٹری کے رمیش نے کہا کہ ریاست میں گزشتہ سال 1,839 مقامات پر 3,117 شاکھائیں منعقد ہوئیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ 392 نئی شاکھائیں ، 382 ہفتہ واری اور 224 شاکھائیں اب منعقد ہورہی ہیں اور کہا کہ آئندہ سال تک اس تعداد میں 4,000 تک اضافہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ رمیش نے یہ بھی کہا کہ ریاست کی مختلف بستیوں میں زائداز 980 سرویس پروگرامس منعقد کئے جارہے ہیں ۔ بنگلورو میں 21 تا 23 مارچ منعقدہ آر ایس ایس اکھیل بھارتیہ پرتی نید ھی سبھا (ABPS) میں منظور قرارداد کے بارے میں میڈیا کو بتاتے ہوئے رمیش نے کہا کہ چونکہ آر ایس ایس کے قیام کے سو سال ہورہے ہیں اور اس کی صدی تقاریب سنائی جانے والی ہیں ایسے میں ملک بھر میں کئی نئے پروگرامس شروع کرتے ہوئے اسے وسعت دی جائیگی ۔ جن سمپرک ابھیان کے حصہ کے طور پر اے بی پی ایس نے آر ایس ایس کے نظریہ کو عام کرنے کیلئے نومبر ، ڈسمبر اور جنوری کے دوران ہر گھر اور گاؤں پہنچ کر مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ مسٹر رمیش نے کہا کہ ریاست میں اس سلسلہ میں پمفلٹ اور کتابیں تقسیم کی جائیں گی ۔ نیز ایک لاکھ کی آبادی والے شہروں اور دیہی علاقوں میں ہندو سماج اُتسو منعقدکئے جائیں گے ۔
بندلہ گوڑہ میں آلودہ پانی کی سربراہی ، عوام پریشان حال
حیدرآباد ۔ 27 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : بندلہ گوڑہ کارپوریشن میں مکین آلودہ پانی کی وجہ سے پریشان ہیں ۔ بھاری سرمایہ کاری کرتے ہوئے فلٹر بیڈ تعمیر کیا گیا اس کے باوجود وہاں سے آلودہ پانی آنا باعث تشویش ہے ۔ بندلہ گوڑہ کو پینے کا پانی حمایت ساگر سے سربراہ کیا جاتا ہے جو 6 کروڑ کے فلٹر بیڈ سے گزرتے ہوئے یہاں سربراہ کیا جاتا ہے۔ مقامی افراد نے واٹر بورڈ عہدیدار سے ملاقات کرتے ہوئے آلودہ پانی کی شکایت کی اور پانی کے مسئلہ کو فوراً حل کرنے کا مطالبہ کیا ۔۔ ش