تلنگانہ میں اپریل سے نیوٹریشن کٹ کی تقسیم

   

ایمس سے زیادہ تلنگانہ میڈیکل کالجس میں سہولتیں : ہریش راؤ
حیدرآباد ۔ 6 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ آئندہ ماہ اپریل سے ریاست بھر میں نیوٹریشن کٹ کی تقسیم کا آغاز کیا جائے گا ۔ سنگاریڈی میڈیکل کالج میں قائم کردہ نئی ای لائبریری کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے ہریش راؤ نے کہا کہ تلنگانہ حکومت نے ایک تعلیمی سال میں ریاست بھر میں 8 میڈیکل کالجس اور ہاسٹلس کا قیام عمل میں سنگاریڈی کا میڈیکل کالج ریکارڈ وقت پر صرف 7 ماہ میں مکمل کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایمس سے زیادہ تلنگانہ کے میڈیکل کالجس میں سہولتیں فراہم کی گئی ہیں ۔ علحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل سے قبل علاقہ تلنگانہ میں 58 سال کے دوران صرف 3 میڈیکل کالجس ہی قائم کئے گئے تھے ۔ صرف سال 2022 میں 8 میڈیکل کالجس قائم کئے گئے ۔ علحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد 8 سال میں 12 میڈیکل کالجس قائم کئے گئے ہیں ۔ ریاست میں فی الحال ایک لاکھ آبادی کے لیے 19 ایم بی بی ایس کی نشستیں دستیاب ہیں ۔ تمام میڈیکل کالجس ریاگنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا اور کہا کہ 16.5 کروڑ روپئے کے مصارف سے ریاست میں تین آئی وی ایف فرٹیلیٹی سنٹرس کا آغاز کیا گیا ہے ۔ اس سے قبل ضلع سنگاریڈی کلکٹریٹ میں منعقدہ ایک تقریب میں ہریش راؤ نے جی او 58,59 کے استفادہ کنندگان میں دستاویزات تقسیم کئے گئے اور کہا کہ دھرانی پورٹل کی وجہ سے کاموں میں تیزی پیدا ہوئی ہے ۔ عوام دفاتر کے چکر کاٹے بغیر اپنی اراضیات کو باقاعدہ بنا رہے ہیں ۔ ایک پیسہ خرچ کیے بغیر پٹہ پاس بکس گھروں تک پہونچائے جارہے ہیں ۔ دھرانی کے بارے میں لا علمی رکھتے ہوئے چند لوگ اس کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں ۔ دھرانی سے بدعنوانیاں گھٹی ہے اور شفافیت کے عمل میں اضافہ ہوا ہے ۔ دھرانی سے عوام مطمئن ہیں ۔۔ ن