تلنگانہ میں بارش کی پیش قیاسی

   

حیدرآباد 25ستمبر(یواین آئی) خلیجِ بنگال میں بنے کم دباؤ کا علاقہ تلنگانہ اوراے پی کی سمت بڑھ رہا ہے جس کے زیر اثر اضلاع میں شدید بارش ہوئی۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ یہ طوفان ہفتہ کی شام شمالی ساحلی علاقوں میں داخل ہوسکتا ہے اور اس کا اثر تلنگانہ پر زیادہ ہونے کا خدشہ ہے ۔ 7 اضلاع کیلئے آرینج الرٹ کا اعلان کیا گیا ۔ کاماریڈی، میدک، سنگاریڈی، وقارآباد اور سوریاپیٹ میں بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے ۔