تلنگانہ میں بی جے پی کے 8 امیدواروں کو تقریباً قطعیت عنقریب باضابطہ اعلان ہوگا

   

حیدرآباد یکم/ مارچ ( سیاست نیوز ) تلنگانہ بی جے پی نے لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے ۔ ذرائع سے پتہ چلا کہ 8 امیدواروں کے ناموں کو قطعیت دی گئی ہے ۔ جس کا ایک دو دن میں باضابطہ اعلان ہونے کے امکانات ہیں ۔ وزیر اعظم تلنگانہ کا دو روزہ دورہ کرنے اولے ہیں ۔ اس سے قبل بیشتر امیدواروں کا اعلان ہونے کا امکان ہے ۔ 29 فروری کو دہلی میں بی جے پی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں تلنگانہ و ملک کی دیگر ریاستوں کے امیدواروں کی پہلی فہرست کو قطعیت دی گئی ۔تلنگانہ سے چار کے منجملہ 3 ایم پیز جی کشن ریڈی ( سکندرآباد ) بنڈی سنجے ( کریم نگر ) ڈی اروند ( نظام آباد ) کو دوبارہ امیدوار بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ایس بابو راؤ عادل آباد کی نمائندگی کرتے ہیں مگر پہلی فہرست میں ان کے نام کو قطعیت نہیں دی گئی ۔ ذرائع سے پتہ چلا کہ قطعیت پائے دوسرے امیدواروں میں مادھوی لتا ( حیدرآباد ) کونڈہ وشویشور ریڈی ( چیوڑلہ) بی نرسیا گوڑ ( بھونگیر ) بی بی پاٹل ( ظہیرآباد ) بھرت ( ناگرکرنول ) شامل ہیں۔ 2