تلنگانہ میں مجالس مقامی کے انتخابات میں تاخیر کا امکان

   

حیدرآباد۔/12فروری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں مجالس مقامی کے انتخابات میں تاخیر کا امکان ہے۔ حکومت نے 15 فروری تک پنچایت راج اداروں کے چناؤ کیلئے شیڈول جاری کرنے کا منصوبہ بنایا تھا تاہم طبقاتی سروے کے دوبارہ اہتمام کے فیصلہ کے سبب انتخابات میں تاخیر ہوسکتی ہے۔ حالیہ سروے میں حصہ نہ لینے والے افراد کی سہولت کیلئے حکومت نے 16 تا 28 فروری تفصیلات درج کرانے کا موقع فراہم کیا ہے۔ حکومت سروے کی بنیاد پر مجالس مقامی میں پسماندہ طبقات کو تحفظات فراہم کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے اور 42 فیصد تحفظات کا امکان ہے۔ تحفظات کیلئے تشکیل دیئے گئے خصوصی بی سی کمیشن نے حکومت کو اپنی رپورٹ پیش کردی ہے۔ اب جبکہ 28 فروری تک دوبارہ سروے کا اعلان کیا گیا لہذا مجالس مقامی کے انتخابات میں مزید تاخیر کا امکان ہے۔1