۔23 اموات ، ایکٹیو کیسوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ
حیدرآباد: تلنگانہ میں کورونا کا قہر جاری ہے اور پازیٹیو کیسیس کے علاوہ اموات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5567 نئے کیسیس درج کئے گئے جبکہ 23 اموات واقع ہوئی ہیں۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق 2251 افراد صحت یاب ہوئے جبکہ ایکٹیو کیسیس 49781 درج کئے گئے ہیں۔ پازیٹیو کیسیس کی تعداد 373468 ہوچکی ہے جبکہ 321788 افراد صحت یاب ہوئے۔ ریاست میں کورونا سے ریکوری کی شرح 86.16 فیصد درج کی گئی ہیں۔ منگل اور چہارشنبہ کے درمیان ایک لاکھ 2 ہزار 335 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 4701 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ بلیٹن کے مطابق 79.5 فیصد مریض علامتوں کے بغیر پائے گئے ہیں جبکہ 20.5 فیصد مریضوں میں کورونا کی علامات پائی گئیں ۔ گریٹر حیدرآباد میں کیسیس کی تعداد بڑھ کر 989 ہوچکی ہے جبکہ اضلاع میں عادل آباد 107 ، کتہ گوڑم 93 ، جگتیال 200 ، جنگاؤں 90 ، بھوپال پلی 47 ، گدوال 29 ، کاما ریڈی 206 ، کریم نگر 157 ، کھمم 134 ، آصف آباد 39 ، محبوب نگر 258 ، محبوب آباد 72 ، منچریال 185 ، میدک 111 ، ملکاجگری 421 ، ملگ 28 ، ناگر کرنول 150 ، نلگنڈہ 161 ، نارائن پیٹ 32 ، نرمل 109 ، نظام آباد 367 ، پدا پلی 80 ، سرسلہ 117 ، رنگا ریڈی 437 ، سنگا ریڈی 176 ، سدی پیٹ 183 ، سوریا پیٹ 110 ، وقار آباد 122 ، ونپرتی 45 ، ورنگل رورل 88 ، ورنگل اربن 139 اور بھونگیر میں 85 نئے کیسیس درج کئے گئے ۔