حیدرآباد۔/28 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) کورونا کے خطرہ کے پیش نظر تلنگانہ میں چوکسی اختیار کرلی گئی ہے۔ ریاست میں کورونا کیسس میں بتدریج اضافہ درج کیا گیا۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 12 نئے کیسس منظرعام پر آئے جبکہ 6 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق ریاست میں ایکٹیو کیسس کی تعداد 71 ہے جن کا آئسولیشن میں علاج کیا جارہا ہے۔ دو دنوں میں 5580 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 284 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ حیدرآباد میں 8 کیسس درج کئے گئے جبکہ ملکاجگیری میں 3، رنگاریڈی میں ایک کیس درج کیا گیا۔ر