تلنگانہ میں کورونا کے 181نئے کیس ‘ ایک اور موت

   

حیدرآباد۔تلنگانہ میں کورونا کے 181 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد جملہ کیسوں کی تعداد بڑھ کر 3,00,717ہوگئی ہے ۔ مجموعی اموات کی تعداد بڑھ کر 1,650ہوگئی ہے کیونکہ گذشتہ 24گھنٹوں میں مزید ایک موت ہوئی ہے ۔ محکمہ صحت سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں 163 افراد صحتیاب ہوئے جس سے اب تک صحتیاب افراد کی تعداد 2,97,195 ہوگئی ہے ۔ریاست میں ایکٹیو کیسوں کی تعداد 1,872ہے جن میں 733مریض گھروں یا اسپتالوں میں الگ تھلگ رکھے گئے ہیں جہاں ان کا علاج کیاجارہا ہے ۔