تلنگانہ میں کورونا کے 189 نئے کیسس، 2 اموات

   

حیدرآباد: تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 189 نئے کیسس منظر عام پر آئے جبکہ 2 اموات واقع ہوئیں۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق 176 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ ریاست میں پازیٹیو کیسس 300342 ہوچکے ہیں جبکہ 296916 افراد صحت یاب ہوئے۔ فوت ہونے والوں کی تعداد 1646 ہوچکی ہے ۔ تلنگانہ میں کورونا سے ریکوری کی شرح 98.85 فیصد درج کی گئی ۔ ایکٹیو کیسس 1780 ہیں جن میں 693 ہوم آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔ پیر اور منگل کے درمیان 39000 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 578 کا نتیجہ آنا باقی ہے ۔ گریٹر حیدرآباد کے حدود میں 34 نئے کیسس درج کئے گئے جبکہ کریم نگر 10 ، ملکاجگری 12 اور رنگا ریڈی میں 15 کیسس درج ہوئے ۔ دیگر اضلاع میں کیسس کی تعداد 10 سے کم ہے۔ دو اضلاع بھوپال پلی اور ملگ میں ایک بھی کیس درج نہیں ہوا۔