تلنگانہ و اے پی میں آئی ٹی دھاوے

   

حیدرآباد، 7 اکتوبر (یو این آئی) اب تک منی لانڈرنگ اور رئیل اسٹیٹ شعبوں میں دھوکہ دہی کرنے والوں کے گھروں اور دفاتر پر چھاپے مارنے والے آئی ٹی حکام نے تلنگانہ اوراے پی میں پھر چھاپے مارے ۔ اطلاعات کے مطابق آج چھاپے مارے گئے ۔آندھرا کے گنٹور اور تلنگانہ کے محبوب نگر میں دالوں کے ہول سیل تاجروں کے گھروں پر چھاپے مارے ۔ اطلاعات کے مطابق، آئی ٹی حکام نے یہ کارروائی اس بنیاد پر کی کہ تجارتی ریکارڈ میں مقدار اور حقیقی فروخت شدہ مقدار میں کوئی میل نہیں کھاتی۔