تلنگانہ پولیس اسپورٹس مقابلوں میں کریم نگر پولیس کو 16 تمغے

   

کریم نگر7۔اکتوبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) 5ویں تلنگانہ پولیس اسپورٹس اینڈ گیمز میٹ–2026 میں کریم نگر پولیس کمشنریٹ کے پولیس افسران اور ملازمین نے ٹیبل ٹینس اور بیڈمنٹن کے مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 16 تمغے حاصل کیے۔ ان میں 9 طلائی، 4 نقرئی اور 3 کانسے کے تمغے شامل ہیں۔خواتین کے زمرے میں اے سی پی مادھوی نے ٹیبل ٹینس کے اوپن سنگلز، 40+ سنگلز اور اوپن ڈبلز میں طلائی تمغے حاصل کیے۔ جبکہ بیڈمنٹن کے 50+ سنگلز میں طلائی اور 40+ مکسڈ ڈبلز میں کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔ڈبلیو پی سی سپنا نے ٹیبل ٹینس کے 40+ ڈبلز اور اوپن ڈبلز میں طلائی، جبکہ اوپن سنگلز میں نقرئی تمغہ حاصل کیا۔ بیڈمنٹن کے 40+ ڈبلز میں بھی طلائی تمغہ جیتا۔اے ایس آئی پی. اوما رانی نے ٹیبل ٹینس کے 40+ ڈبلز میں طلائی، 40+ سنگلز اور 50+ مکسڈ ڈبلز میں نقرئی، جبکہ 50+ سنگلز میں کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔ بیڈمنٹن کے 50+ مکسڈ ڈبلز، 40+ ڈبلز اور 50+ سنگلز میں بھی طلائی تمغے اپنے نام کیے۔ایچ سی سنجے نے ٹیبل ٹینس کے 50+ مکسڈ ڈبلز میں نقرئی اور بیڈمنٹن کے 40+ مکسڈ ڈبلز میں کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔ جبکہ اے ایس آئی ستّیا نے بیڈمنٹن کے 50+ مکسڈ ڈبلز میں طلائی تمغہ جیتا۔کھیلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کریم نگر پولیس کمشنریٹ کا نام روشن کرنے والے افسران اور ملازمین کو پولیس کمشنر غوث عالم، آئی پی ایس نے مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ فرائض کی انجام دہی کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا قابلِ ستائش ہے۔