حیدرآباد ۔ 13 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : گذشتہ مالیاتی سال میں فروری کے ختم پر تلنگانہ کا مالیاتی خسارہ 56000 کروڑ روپئے کے نظر ثانی تخمینہ کے مقابل 77000 کروڑ روپئے رہا ۔ کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل کی جانب سے جاری کردہ فیگرس میں یہ بات بتائی گئی ۔ یہ خسارہ 54000 کرور روپئے کے بجٹ تخمینہ کا 143 فیصد ہے ۔ فروری تک جملہ وصولیات 2.82 لاکھ کروڑ کے نظر ثانی تخمینہ جات کے مقابل 2.32 کروڑ روپئے تھے ۔ ریاست کے ریونیوز ( ٹیکس اور نان ٹیکس ) 204 کروڑ کے نظر ثانی تخمینہ کے مقابل 1.39 کروڑ روپئے رہے ۔ مارکٹ باروئنگس کے آر بی آئی کے انڈیکٹیو کیلنڈر کے مطابق تلنگانہ حکومت کی جانب سے جاریہ مالیاتی سال کے پہلے سہ ماہی میں 18,100 کروڑ روپئے کا قرض حاصل کرنا متوقع ہے ۔۔ A/m/b