تلنگانہ : کورونا کے 4559 کیس ، 2 اموات

   

حیدرآباد۔25جنوری(سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں 4559 کورونا وائرس مریضوں کی نشاندہی ہوئی اور 2اموات کی توثیق کی گئی ہے ساتھ ہی 1961 مریضوں کے صحت یاب ہونے کی بھی اطلاع دی گئی ہے ۔ ریاست بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوںکے دوران 4559 نئے کورونا وائرس کے مریضوں کی نشاندہی کے بعد تلنگانہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 36ہزار269 تک پہنچ چکی ہے ۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری کئے جانے والے بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ 1لاکھ 13ہزار670 افراد کے معائنہ کئے گئے ہیں اور ان معائنوں کے دوران جو کورونا وائرس کے مریضوں کی توثیق ہوئی اگر ان کے فیصد اور مثبت مریضوں کی شرح کا جائزہ لیا جائے تو 3.76 فیصد مثبت پائے جانے والوں کی شرح ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کے حدود میں 1450 کورونا وائرس کے نئے مریضوں کی نشاندہی کی گئی ہے جبکہ میڑچل ۔ملکاجگری میں 432 نئے مریضوں کی توثیق ہوئی ہے اسی طرح رنگاریڈی میں 322 مریضوں کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ہنمکنڈہ میں 201 مریضوں کو کورونا وائرس کی توثیق ہوئی ہے جبکہ کریم نگر میں 112 کورونا وائرس کے مریض پائے گئے ہیں ‘ نلگنڈہ میں 138کورونا وائرس کے مریضوں کی توثیق ہوئی ہے۔ ریاستی محکمہ صحت کی جانب سے جاری کئے جانے والے میڈیکل بلیٹن کا جائزہ لیا جائے تو ایسی صورت میں یہ واضح ہورہا ہے کہ شہر حیدرآباد کے ساتھ اب ریاست کے دیگر اضلاع میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا ہے اور گذشتہ دو یوم سے کورونا وائرس کے مریضوں کو شریک کیا جانے لگا ہے۔م