حیدرآباد ۔ 6 اگست (سیاست نیوز) انڈیا میٹیارولاجیکل ڈپارٹمنٹ (آئی ایم ڈی) نے تلنگانہ کیلئے 7 اگست تک آرینج الرٹ اور 8 اور 9 اگست کیلئے ریڈالرٹ جاری کیا۔ اس دوران آصف آباد، منچریال، سرسلہ، جئے شنکر بھوپال پلی، ملگ، بھدرادری، کتہ گوڑم، نلگنڈہ، سوریہ پیٹ، محبوب آباد، ورنگل (رورل اینڈ اربن) سدی پیٹ، رنگاریڈی، وقارآباد، سنگاریڈی اور میدک میں شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔ حیدرآباد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع عام طور پر ابرآلود رہے گا۔ شہر میں ہلکی تا اوسط بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا بھی امکان ہے۔