حیدرآباد۔/25 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ کے میتھامیٹکس کے دو ٹیچرس نے این سی ای آر ٹی کی جانب سے نئی دہلی میں منعقدہ قومی میتھامیٹکس ورکشاپ میں شرکت کی۔ دونوں ٹیچرس کے رامیا ضلع پریشد ہائی اسکول ضلع ملگ اور کے سنتوش ضلع پریشد ہائی اسکول منچریال میں اسٹیٹ ریسورس پرسن کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ورکشاپ میں مختلف ریاستوں کے 16 ٹیچرس اور ریسرچرس نے شرکت کی جن میں سے صرف دو کا تعلق تلنگانہ سے ہے۔ این سی ای آر ٹی میتھامیٹکس ڈپارٹمنٹ کے پروفیسر اور ورکشاپ کوآرڈینیٹر پروفیسر ٹی پرساد شرما نے دونوں ٹیچرس کو توصیفی اسناد حوالے کئے۔ میتھامیٹکس کے سیکھنے کے طریقہ کار کو آسان بنانے پر ان دونوں ٹیچرس کی ستائش کی گئی۔ توصیفی سند حاصل کرنے والے ٹیچرس کا کہنا ہے کہ طلبہ کو میتھامیٹکس سیکھنے میں دلچسپی اور شوق پیدا کرنا اہمیت کا حامل ہے۔ر