تلنگانہ کے 5طلبہ کا JEEمین امتحان میں شاندار مظاہرہ

   

حیدرآباد ۔ 8اگست ( سیاست نیوز) جوائنٹ انٹرنس امتحان ( جے ای ای ) مین 2022ء پرچہ اول میں تلنگانہ کے پانچ طلبہ نے شاندار مظاہرہ کیاہے جن میں روپیش بھیانی ، دھیرج کرکندہ ، جے ایشونت ، بی وینکٹ آدتیہ اور انکیت چٹوپادھیا شامل ہیں ۔ ان طلبہ نے اس امتحان میں مکمل 100 این ٹی اے حاصل کئے ۔ نیشنل ٹسٹنگ ایجنسی نے آج جے ای ای پرچہ اول کے نتائج کا اعلان کیا ۔ جن میں ملک بھر سے صرف 24 امیدواروں نے 100 این پی اے اسکور کئے ہیں ۔ نیشنل ٹسٹنگ ایجنسی کے مطابق جون جولائی میں منعقدہ جوائنٹ انٹرنس امتحان مین کیلئے جملہ 1026799طلبہ نے اپنا رجسٹریشن کروایا تھا ۔ جن کے منجملہ 905590 طلبہ نے امتحان میں شرکت کی ۔ تلنگانہ کے پانچ طلبہ کی جانب سے امتحان میں شاندار مظاہرہ پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔