حیدرآباد 30 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ میں جاریہ سال 7 سینئر آئی پی ایس عہدیدار وظیفہ پر سبکدوش ہوں گے۔ چیف سکریٹری شانتی کماری نے سبکدوش ہونے والے عہدیداروں کی تفصیلات پر مبنی جی او آر ٹی 1538 جاری کیا۔ وی وی کملاسن ریڈی آئی پی ایس 30 اپریل 2025 ء کو وظیفہ پر سبکدوش ہوں گے جبکہ ڈی ادے کمار ریڈی آئی پی ایس 31 مئی، وی ستیہ نارائنا آئی پی ایس 30 جون، کے سرینواس ریڈی آئی پی ایس 31 اگست، ڈائرکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر جیتندر 30 ستمبر، پی وشوا پرساد آئی پی ایس 30 نومبر اور روی گپتا آئی پی ایس 31 ڈسمبر کو وظیفہ پر سبکدوش ہوں گے۔ چیف سکریٹری شانتی کماری بھی اپریل میں وظیفہ پر سبکدوش ہورہی ہیں اور حکومت کی جانب سے اُنھیں میعاد میں توسیع کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔1