حیدرآباد۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ تلنگانہ کے بعض مقامات پر درجہ حرارت 43 تا44 ڈگری ہونے کا امکان ہے جن میں بھوپال پلی، مُلگ، بھدرادری، کھمم، سوریہ پیٹ، نلگنڈہ، محبوب آباد اور ورنگل شامل ہیں۔ ماباقی شمالی اضلاع میں درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس ہونے کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے گرمی کی شدت سے بچنے کے لئے احتیاطی اقدامات کرنے کا عوام کو مشورہ دیا ہے۔