حیدرآباد۔/2اپریل، ( سیاست نیوز) سکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے ریاست کے تمام انٹر میڈیٹ کالجس کیلئے گرمائی تعطیلات کا شیڈول جاری کیا ہے جن کی تعطیلات 30 مارچ سے شروع ہوچکی ہیں اور یکم؍ جون تک جاری رہیں گی۔ تمام انٹر میڈیٹ کالجس بشمول سرکاری، خانگی اور امدادی کو ہدایت دی گئی ہے کہ شیڈول کی سختی سے پابندی کریں اور 2 جون سے تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کیا جائے۔ سکریٹری نے طلبہ سے اپیل کی کہ وہ ان تعطیلات کو موثر استعمال کریں۔ 1