تلنگانہ کے نئے چیف جسٹس کی کل منگل کو حلف برداری

   

حیدرآباد 26 جون ( این ایس ایس ) تلنگانہ کے نئے چیف جسٹس ‘ جسٹس اجل بھویاں کی 28 جون منگل کو راج بھون میں حلف برداری ہوگی ۔ گورنر ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن نئے چیف جسٹس کو 10.30 بجے دن حلف دلائیں گی ۔ اس سلسلہ میں ٹریفک پولیس کی جانب سے راج بھون کے اطراف ٹریفک تحدیدات عائد کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ دنوں جسٹس ستیش چندرا مشرا کا تبادلہ کرنے کے بعد جسٹس اجل بھویاں کو تلنگانہ ہائیکورٹ کا نیا چیف جسٹس مقرر کیا گیا تھا ۔ وہ منگل کو راج بھون میں حلف لیں گے ۔ جوائنٹ کمشنر پولیس ٹریفک نے شہریوں سے راج بھون کے اطراف ٹریفک تحدیدات کو پیش نظر رکھتے ہوئے سفر کی اپیل کی ہے ۔