صدرجمہوریہ کی منظوری کے بعد گزٹ نوٹیفکیشن کی اجرائی منگل کو نئے ججس حلف لینے کا امکان
حیدرآباد ۔ 13 اگست (سیاست نیوز) تلنگانہ ہائیکورٹ کیلئے 6 نئے ججس کا تقرر کیا گیا ۔ صدرجمہوریہ دروپدی مرمو کی منظوری کے بعد محکمہ قانون نے گزٹ اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ فی الحال ہائیکورٹ میں بحیثیت وکلاء پراکٹس کرنے والے 6 ریڈوکٹس اے وینکٹ وینو گوپال، نگیش، بھیماپاکا، پی کارتیک، کے شرت کو ججس اور جے سرینواس راؤ، این راجیشور راؤ کا ایڈیشنل ججس کی حیثیت سے تقرر عمل میں آیا ۔ مرکزی قانون سکریٹری راجندر کیشپ نے نوٹیفکیشن جاری کرکے یہ بات بتائی ۔ سپریم کورٹ کالجیم نے 6 ناموں کی سفارش کی تھی جس کو مرکزی حکومت نے منظوری دے کر صدرجمہوریہ کو رپورٹ پیش کی تھی۔ 6 نئے ججس کو تلنگانہ کے چیف جسٹس اجول بھویان منگل کو حلف دلانے کا امکان ہے۔ ہائیکورٹ میں 42 ججس اور 10 ایڈیشنل ججس ہوتے ہیں فی الحال تلنگانہ ہائیکورٹ میں چیف جسٹس کے بشمول جملہ 29 ججس ہیں۔ نئے مقرر کردہ 6 ججس کے ساتھ تلنگانہ ہائیکورٹ ججس کی تعداد بڑھ کر 35 تک پہنچ گئی ہے۔ یکم ؍ جنوری 2019ء کو تلنگانہ ہائیکورٹ کی تشکیل کے موقع پر تلنگانہ ججس کی تعداد 24 تھی۔ چیف منسٹر کے سی آر کی کوشش اور جسٹس این وی رمنا کے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بننے کے بعد تلنگانہ میں ججس کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ تازہ 6 ججس کے تقرر کے بعد تلنگانہ میں ججس کی مخلوعہ جائیدادیں 8 ہیں۔ن
بس الٹ گئی۔29مسافرین زخمی
حیدرآباد13اگست(یواین آئی) کاماریڈی میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 29افراد زخمی ہوگئے ۔یہ حادثہ ٹیکریال علاقہ کے قریب اُس وقت پیش آیا جب آرٹی سی بس ڈرائیور نے توازن کھودیا اور یہ بس الٹ گئی۔ حادثہ میں 29مسافرین زخمی ہوگئے جن کو کاماریڈی ایریا اسپتال منتقل کردیا گیا ۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔