حیدرآباد 2 مئی (یواین آئی) تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے سکریٹری نوین نکولس نے بتایا کہ گروپ 1 کی ملازمتوں کو پُر کرنے پریلمنری امتحان 9 جون کو منعقد کیاجائیگا۔کمیشن نے پہلے 563 ملازمتوں کو پُرکرنے گروپ 1 کا اعلامیہ جاری کیا تھاجس کیلئے 4 لاکھ 3 ہزار افراد نے درخواست دی ہے ۔ بھاری تعداد میں درخواستوں کے پیش نظر کمیشن نے واضح کیا کہ پریلمنری امتحان کمپیوٹر پر مبنی طریقہ سی بی آرٹی کے بجائے اوایم آرطریقہ سے ہوگا۔