تلوار لہرانے پر بی جے پی لیڈر کے خلاف مقدمہ درج

   

ممبئی : ممبئی میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے رہنما نواب ملک کو منی لانڈرنگ معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعہ گرفتار کرنے کے بعد عوامی مقام پر تلوار لہرانے کے معاملے میں پولیس نے جمعرات کے روز بی جے پی کے لیڈر موہت کامبوج کے خلاف مقدمہ درج کیا ۔کمبوج کے ذریعہ تلوار لہرانے کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے خودکار کارروائی کی اور آرمس ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا۔کمبوج اور پارٹی کارکنان مسٹر ملک کی گرفتاری کا جشن منانے کے لیے جمع ہوئے تھے ۔