حیدرآباد: تلگو اداکار جے پرکاش ریڈی کا منگل کی صبح آندھرا پردیش کے گنٹور میں واقع ان کی رہائش گاہ پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔وہ 74 برس کے تھے ۔ وہ تیلگو فلموں میں ویلن اور مزاحیہ کرداروں کے لئے مشہور تھے ۔ اداکار کے انتقال سے پوری جنوبی فلم انڈسٹری میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ان کے کنبے والوں نے بتایا کہ اداکار کو غسل خانے میں دل کا دورہ پڑا اور وہ گر پڑے تھے اور حرکت قلب رک جانے سے ان کی موت ہوگئی۔تلگودیشم پارٹی کے سربراہ اور آندھرا پردیش کے سابق وزیراعلی این چندر بابو نائیڈو نے اداکار کے انتقال پر گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔