حیدرآباد 2 فبروری (سیاست نیوز) تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی (ٹی پی سی سی) کے کارگذار صدر ٹی جگاریڈی نے مرکزی بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ اس میں تلنگانہ کے ساتھ بڑی ناانصافی کی گئی کیوں کہ بجٹ میں ریاست کے لئے خاطر خواہ فنڈس مختص نہیں کئے گئے۔ انھوں نے ریمارک کیاکہ مرکزی وزیر فینانس نرملا سیتارامن کے تلگو بہو ہونے کے باوجود ان کے بجٹ مختص کرنے میں سیاسی کمزوری اور تلنگانہ کے تئیں بے اعتنائی کی عکاسی ہوئی ہے۔