پٹنہ: بہار کی تمام پرائمری ایگریکلچرل کریڈٹ سوسائٹیز (پے اے سی ایس) میں 10 فروری سے کوآپریٹو چوپال پروگرام شروع ہو رہا ہے ، جو 10 مارچ کو ختم ہوگا۔ اس پروگرام میں کوآپریٹیو ڈیپارٹمنٹ کے پروگراموں اور اسکیموں کی نکڑ ناٹک کے ذریعے گاؤں والوں میں تشہیر کی جائے گی۔ یہ پروگرام کوآپریٹیو محکمہ کے عہدیداروں کی ہدایت پر پنچایت پی اے سی ایس سطح پر منعقد کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اس تقریب میں تمام بلاک سطح کے افسران بشمول زراعت مشیر، زراعت کوآرڈینیٹر، بلاک ایگریکلچر آفیسر اور بلاک شماریات آفیسر کو بھی مدعو کیا جائے گا تاکہ کسانوں کو ضروری معلومات فراہم کی جاسکیں۔