گورکھپور: اتر پردیش میں گورکھپور وارانسی فور لین ہائی وے پر ایک حادثہ پیش آیا جس میں ای رکشہ میں بیٹھے ایک نوجوان کی موت ہوگئی۔ ساہیدی گاؤں کے قریب ای۔ رکشہ میں بیٹھا ایک نوجوان جیسے ہی اپنا سر نکال کر تمباکو تھوک رہا تھا۔ تبھی تیز رفتار سے آنے والی پک اپ گاڑی نے اسے ٹکر ماردی۔ اس حادثے میں ای رکشہ بے قابو ہوکر الٹ گیا اور نوجوان کی موت ہوگئی۔ پک اپ ڈرائیورکارکو ٹکر مارکر موقع سے فرار ہوگیا۔ نوجوان غازی پور کے گورکھپور وارانسی فور لین پر ای رکشا میں غازی پورکی طرف آرہا تھا۔ اس کا چچا زاد بھائی کملیش بھی اس کے ساتھ تھا۔ جب اس کا الیکٹرانک رکشہ ساہیدی گاؤں کے قریب پہنچا اروند اس وقت تمباکو کہا رہا تھا۔ اس نے تھوکنے کے لیے اپنا سر ای رکشے سے باہر نکالا۔ اس دوران وارانسی سے آنے والی تیز رفتار پک اپ نے اسے ٹکرماردی۔اس حادثہ میں میرا چچا زاد بھائی کملیش جو ای رکشا چلا رہا تھا وہ بھی شدید زخمی ہے۔ واقعہ کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔