چنئی : کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملوں کو دیکھتے ہوئے حکومت تمل ناڈو نے یہاں مسلسل تیسرے اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن نافذ کر دیا، جس کی وجہ سے سڑکیں سنسان ہو گئیں جبکہ تمام کاروباری اور تجارتی ادارے بند رہے ۔ریاست میں کورونا وائرس کے یومیہ معاملات میں اضافہ ہوا ہے جو 30 ہزار کے پارہے ۔جنوری میں مسلسل تیسری بار اتوار کے روز لاک ڈاؤن کے نفاذ کی وجہ سے مکمل شٹ ڈاؤن ہے ۔ تاہم پبلک ٹرانسپورٹ خدمات کے علاوہ چنئی میٹرو ریل خدمات اور اومنی بس خدمات بھی معطل کردی گئیں۔تاہم،جنوبی ریلوے نے ڈاکٹروں، میڈیا اور صحت کی نگہداشت سے وابستہ کارکنوں کے لیے خصوصی اے ایم یو ٹرین چلائی۔دریں اثناء، شہر کے مروگم مندر میں مشہور وڈاپلانی دیوتا کو 14 سال کے وقفے کے بعد نصب کیا گیا، جس میں عقیدت مندوں کو مندر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔