تھائی لینڈ کی وزیراعظم کے 400 ملین ڈالرمالیتی اثاثے

   

بنکاک: تھائی لینڈ کی وزیراعظم پیتونگاترن شیناوترا نے اپنے اثاثے ظاہر کر دیے ۔ جنہیں جان کر ہر کوئی حیران رہ گیا۔تھائی وزیر اعظم کے 400 ملین ڈالرز سے زیادہ کے اثاثوں میں 20 لاکھ ڈالرز سے زائد مالیت کے 200 ڈیزائنرز کے ہینڈ بیگ اور کم از کم 75 لگژری گھڑیاں شامل ہیں جن کی مالیت تقریباً 50 لاکھ ڈالرز بتائی گئی ہے ۔37 سالہ پیتونگاترن شیناوترا سابق وزیراعظم تھاکسن شیناواترا کی سب سے چھوٹی بیٹی ہیں جنہوں نے گزشتہ سال تھائی وزیر اعظم کے عہدے کا منصب سنبھالا تھا۔ پیتونگاترن شیناوترا قومی انسدادِ بدعنوانی کمیشن کو اپنے اثاثوں اور واجبات کا اعلان کرنے کی پابند تھیں، اسی سلسلے میں آج انہوں نے اپنے اثاثے ظاہر کردیئے ۔اُن کے اثاثوں میں لندن اور جاپان میں جائیدادیں بھی شامل ہیں، جبکہ خاتون وزیرِ اعظم کے پاس نقد رقم اور انہوں نے سرمایہ کاری بھی کی ہوئی ہے ۔