تیز رفتاری سے گاڑی چلانے پر ڈرائیور کو عبرت ناک سزا پولیس نے کار چکنا چور کردی

   

سڈ۔ی :آسٹریلوی پولیس نے تیز رفتاری کو روکنے کیلئے کی جانے والی کارروائی میں 253 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلانے والے شخص کی کار کو توڑ پھوڑ کر چکنا چور کردیا۔ میڈیاکے مطابق تقریباً 20,000 ڈالر کی قیمت والی اس کار کی واٹر لو کارنر میں نارتھ۔ساؤتھ ہائی وے پر 253 کلومیٹر فی گھنٹا رفتار ریکارڈ کی گئی۔ لا پرواہی سے ڈرائیونگ کا واقعہ تقریباً 7 ماہ قبل جنوبی آسٹریلیا میں پیش آیا جب 20 سالہ ٹیرل باؤر ولیمز نے 110 کلومیٹر فی گھنٹا کے زون میں 253 کلومیٹر کی رفتار سے گاڑی چلا کر رفتار کی حدسے تجاوز کیا۔ نوجوان ڈرائیور کو پولیس کے تعاقب سے بچنے، غیر قانونی طور پر گاڑی چلانے اور ضمانت توڑنے سمیت متعدد جرائم میں گرفتار کیا گیا تھا۔