تیزابی حملہ :مجرموں کو عمر قید

   

سرینگر : جموں و کشمیر میں 2022 کے تیزاب حملہ کیس میں مقامی عدالت نے ملزم کو عمر قید کی سزا سنائی اور اس پر 40 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔ سرینگر کی عدالت نے منگل کو 2022 میں سرینگر ڈاون ٹاؤن کے علاقے حول میں ایک 24 سالہ لڑکی پر تیزاب کے مقدمے میں سزا پر اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا۔استغاثہ نے قانون کی مختلف دفعات اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے مجرم کیلئے عمر قید کی درخواست کی۔ عدالت نے بکواڑہ ڈل گیٹ کے مرکزی ملزم ساجد الطاف کو مجرم قرار دیدیا۔