تین آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلے

   

حیدرآباد ۔ 27 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : ریاستی حکومت نے کل تین آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلوں اور تعیناتی کے احکام جاری کئے ۔ بیاچ 2005 کے آئی پی ایس وسوا پرساد کو انسپکٹر جنرل آف پولیس آرگنائزیشن تلنگانہ حیدرآباد مقرر کیا گیا ہے ، پہلے وہ ایڈیشنل سی پی ٹریفک حیدرآباد سٹی تھے ۔ اے وی رنگناتھ آئی پی ایس ( SPS:2006 ) ایڈیشنل ڈی سی پی کرائمس اینڈ ایس آئی ٹی حیدرآباد سٹی کا تبادلہ کر کے انہیں انسپکٹر جنرل آف پولیس ملٹی زون 1 حیدرآباد مقرر کیا گیا ہے ۔ اس عہدہ کے مکمل ایڈیشنل چارج سے جی سدھیر بابو کو ریلیو کیا گیا ۔ شرتھ چندرا پوار آئی پی ایس ( RR:2016 ) ڈی سی پی سنٹرل زون حیدرآباد سٹی کا تبادلہ کر کے انہیں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ٹی ایس اینٹی نارکوٹکس بیورو حیدرآباد مقرر کیا گیا ہے ۔۔