تین رافیل جیٹ طیارے ہندوستان کے حوالے

   

نئی دہلی ۔ 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے کہا کہ فرانس کی جانب سے تین رافیل لڑاکا جیٹ طیاروں کو ہندوستانی فضائیہ کے حوالہ کیا گیا ہے۔ ان طیاروں کی مدد سے ہندوستانی فضائیہ کے پائلٹوں اور ٹیکنیشنوں کو تربیت دی جائے گی۔ ہندوستان اور فرانس نے ستمبر 2016ء میں 7.87 بلین یورو (59ہزار کروڑ) تخمیناً کے معاہدہ پر دستخط کی تھی۔ پہلا رافیل جیٹ طیارہ 8 اکٹوبر کو ہندوستان کے حوالے کیا جاچکا ہے۔ 4 رافیل جیٹ کی پہلی کھیپ میں 2020ء تک ہندوستان کے حوالہ کی جائے گی۔