تیونس سٹی : سعودی عرب کے امدادی پروگرام کے طور پر سماعت سے محروم بچوں کی سماعت بحالی انسانی بنیادوں پر شروع کیے پروگرام کے تحت تیونس میں بھی ایک ایسے ہی پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے۔ سعودی عرب کے بین الاقوامی ریلیف پروگرام ’شاہ سلمان ریلیف‘ کے سربراہ اور سپر وائزر جنرل ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے سماعت بحالی کے اس پروگرام کے آغاز پر کہا تیونس میں یہ پروگرام شروع کرنے پر شاہ سلمان ریلیف کو فخر ہے۔ یہ سعودی پروگرام اپنے رضا کاروں کی مدد سے آلات سماعت کے ایمپلانٹ کرنے سے کامیاب کرے گی۔ اس ناطے تیونس اس پروگرام کا خصوصی ہدف ہے۔تیونسی بچوں کے لیے سماعت بحالی کے اس پروگرام کا آغاز جمعرات کے روز سے کیا گیا ہے۔ پروگرام کی افتتاحی تقریب میں تیونس کے لیے سعودی سفیر ڈاکٹر عبدالعزیز بن علی السقر نے بھی شرکت کی۔افتتاحی تقریب سے اپنے خطاب میں ڈاکٹر الربیعہ نے کہا ہمیں بہت خوشی ہے کہ سعودی عرب کے انتہائی ممتاز طبی ارکان پر مشتمل ٹیم کی مدد سے اس پروگرام کو شروع کیا جا رہا ہے۔