تیونس کا شام سے سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان

   

تیونس : تیونس نے عرب بہار کے دوران اسد حکومت کی جانب سے اپوزیشن کے خلاف ‘وحشیانہ کارروائی‘ پر بطوراحتجاج شام کے ساتھ اپنے تعلقات منقطع کرلیے تھے۔ صدر قیس نے اب کہا ہے کہ وہ شام کیساتھ اپنے تعلقات بحال کرنا چاہتے ہیں۔ تیونس کے صدر قیس سعید نے جمعہ کے روز کہا کہ وہ ایک دہائی سے زیادہ عرصے کے بعد اب شام کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ سیاسی مخالفین کو کچلنے کی بشارالاسد حکومت کی کارروائیوں کے بعد تیونس نے شام کے ساتھ اپنے تعلقات منقطع کر لیے تھے۔ قیس سعید نے تیونس کے وزیر خارجہ نبیل عمار کے ساتھ بات چیت کے دوران، جسے جمعہ کی رات ٹیلی ویڑن پر نشر کیا گیا، کہا کہ کوئی بھی چیز دمشق میں تیونس کے سفیر اور تیونس میں شام کے سفیر کی غیر موجودگی کا جواز پیش نہیں کرسکتی۔