جاریہ سال 10 ویں جماعت کے سالانہ امتحانات کیلئے بڑے پیمانے پر تیاریاں

   

تاحال 5.07 لاکھ طلبہ نے امتحانی فیس ادا کی اور 2,700 امتحانی مراکز قائم کئے جارہے ہیں
حیدرآباد 28 جنوری (سیاست نیوز) محکمہ تعلیم کی جانب سے دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کی تیاریوں کے لئے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جارہے ہیں۔ جاریہ سال دسویں جماعت کے امتحانات میں شرکت کے لئے 5.07 لاکھ طلبہ نے امتحانی فیس ادا کیا ہے۔ عہدیداروں نے ریاست بھر میں 2700 امتحانی مراکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ سال کے بہ نسبت جاریہ سال 50 زیادہ امتحانی مراکز قائم کئے جارہے ہیں۔ گزشتہ سال کے بہ نسبت اس سال 15 ہزار زیادہ طلبہ دسویں جماعت کا امتحان تحریر کررہے ہیں۔ ہر امتحانی مرکز میں طلبہ کی تعداد کم از کم 120 اور زیادہ سے زیادہ 280 رہے گی۔ اس سے زیادہ طلبہ رہنے کی صورت میں اُسی امتحانی مرکز میں زیادہ سہولتیں ہوں تو دو امتحانی مرکز قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ اگر زیادہ طلبہ ہیں تو مراکز کو اے اور بی میں تقسیم کیا جائے گا۔ ایک امتحانی مرکز میں دو پولیس ملازمین کی خدمات سے استفادہ کیا جائے گا۔ ایس ایس سی بورڈ نے جرمانہ کے ساتھ دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کی فیس ادا کرنے کی سہولت فراہم کی ہے۔ ایک ہزار روپئے جرمانہ کے ساتھ ریگولر اور پرائیوٹ طلبہ کو 5 فروری تک فیس ادا کرنے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔ 2