جامع مسجد سرینگر میں ایک بار پھر نماز جمعہ ادا نہیں کی جاسکی

   

سری نگر: انجمن اوقاف جامع مسجد سری نگر نے حکام کی جانب سے آج ایک بار پھر مرکزی جامع مسجد کو عوام کے لئے نماز جمعہ جیسے اہم فریضے کی ادائیگی کے لئے بند کرانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے حد درجہ افسوسناک قرار دیا ہے ۔دریں اثنا پائین شہر میں جمعے کے روز کاروباری ادارے اور دکانیں بند رہنے سے بازار سنسان اور ویران دکھائی دے رہے تھے ۔