سرینگر۔29 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کے خصوصی موقف سے متعلق دستوری وفد کی 5 اگست کو تنسیخ اور ریاست کی دو مرکزی زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کے سرینگر میں واقع کشمیر کے سب سے بری جامع مسجد میں لگاتار 17 ویں جمعہ کو بھی خطبہ جمعہ نہ ہوسکا اور نہ ہی اس مسجد میں نماز جمعہ ادا کی جاسکی۔ اس علاقہ میں دیگر ایام کے بہ نسبت جمعہ کو ٹریفک کی آمد و رفت کم رہا کرتی ہے۔ وادی کے اکثر مقامات پر دوکانات تعلیمی و تجارتی ادارے دوپہر تک کھلے رہے۔ وسطی سرینگر کے علاقہ نوہٹا میں واقع مسجد میں بھی لگاتار چار ماہ سے پنجگانہ نمازیں ادا نہیں کی جارہی ہیں۔