ٹوکیو : جاپان میں سمندری طوفان کی شدت سے ٹکرانے کے بعد تباہ کاریاں جاری ہیں، سمندری طوفان نانماڈول کے باعث جاپان کو مٹی کے تودے گرنے اور سیلابی صورت حال کا سامنا ہے۔ریسکیو ورکرکے مطابق مٹی کے تودوں اور سیلابی صورتحال کے حوالے سے وارننگ جاری کردی گئی تھی۔طوفان کے کیوشو کے جنوبی جزیرے سے ٹکرانے کی وجہ سے 4 افراد ہلاک اور 90 افراد زخمی ہوئے ہیں، سمندری طوفان سے کیوشو میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ شدید بارش ہوئی جس سے سیلابی صورتحال پیدا ہوئی ہے اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ بھی جاری ہے۔جاپان کے محکمہ موسمیات کی جانب سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں میں متاثرہ علاقوں میں 400 ملی میٹر بارش ہونے کا امکان ہے۔